ایران نے لندن اولمپکس کے نشان پر شدید اعتراض کیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران نے لندن اولمپکس کے نشان کو نسل پرستی پر مبنی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ یہ نشان لفظ " صیہونی" سے شباہت رکھتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی اولمپک کمیٹی کے رکن علی آبادی نے لندن اولمپکس کے نشان کو نسل پرستی پر مبنی قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ یہ نشان لفظ " صیہونی" سے شباہت رکھتا ہے۔ایران کی قومی اولمپک کمیٹی نے ایک خط کے ذریعے عالمی اولپک کمیٹی کی توجہ اولمپک نشان کی جانب مبذول کرائی ہے۔ایران کے مطابق یہ نشان زائن یعنی صیہون سے مشابہت رکھتا ہے جس کا قدیم زبان کے مطابق مطلب یروشلم ہے۔ایران نے مسلمان ممالک سے بھی کہا ہے کہ وہ بھی اس نشان کی مخالفت کریں۔البتہ  انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے ’لندن 2012 کا نشان صرف 2012 کو ظاہر کرتا ہے۔ ادھر ایران کی پارلمینٹ نے بھی اس نشان کو نسل پرستی پر قراردیتے ہوئے اس کی اصلاح کا مطالبہ کیا ہے۔

News Code 1264877

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =