جرمنی کے وزیرِ دفاع مستعفی ہوگئے ہیں

جرمنی کے وزیرِ دفاع نے ڈاکٹریٹ کے تھیسیس میں نقل کرنے کے انکشاف کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے وزیرِ دفاع نے ڈاکٹریٹ کے تھیسیس میں نقل کرنے کے انکشاف کے بعد عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ ان کی ڈاکٹریٹ کی ڈگری ان سے پہلے ہی واپس لے لی گئی ہے۔ انہوں نے ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ وہ تمام سیاسی عہدوں سے استعفیٰ دے رہے ہیں۔بیس ہزار سے زائد جرمن اساتذہ نے سوموار کو چانسلر انجیلا مرکل کو لکھا تھا کہ گٹنبرگ کیوں ابھی تک اپنے عہدے پر قائم ہیں۔ انتالیس سالہ گٹنبرگ ایک مالدار شخص ہیں اور ان کی اس حرکت کا اس وقت علم ہوا جب برمین یونیورسٹی کے ایک قانون کے ایک پروفیسر نے اپنے 2006 میں مکمل کیے جانے والے تھیسیس کا انٹرنیٹ کی مدد سے ازسرِ نو جائزہ لینا شروع کیا۔

News Code 1264698

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 0 =