یمن میں عوامی مظاہروں کی لہر مزید تیز ہوگئی ہے

یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں افراد ایک مرتبہ پھر یمنی صدر علی عبد اللہ صالح کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعاء میں ہزاروں افراد ایک مرتبہ پھر یمنی صدر علی عبد اللہ صالح کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ملک کے صدر علی عبداللہ صالح اقتدار سے الگ ہوجائیں۔مظاہرین شہر کی یونیورسٹی کے باہر جمع ہو کر نعرے لگا رہے ہیں اور صدر علی عبداللہ صالح کے تین دہائیوں پر مشتمل دور اقتدار کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ادھر امریکہ نواز یمنی صدر نے امریکہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عرب دنیا میں عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔

News Code 1264684

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 7 =