رہبرمعظم کےبیانات مصر کےانقلاب کی کامیابی میں بہت ہی مؤثر ثابت ہوئے

مصر کی اسلامی تنظیم اخوان المسلمین کے ایک اعلی اہلکار نے مصری عوام کے انقلاب کی کامیابی کے بارے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے روحانی پیشوا حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات اور حمایت کو بہت ہی مؤثر قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں مصر کی اسلامی تنظیم کے اعلی اہلکار کمال الہلباوی نے کہا ہے کہ عرب ممالک میں عوام کے حالیہ مظاہرے ظلم و ستم ، ڈکٹیٹر شپ اور فساد کے خلاف مظاہرے ہیں اور لوگ بادشاہتی  اور ڈکٹیٹری نظام سے نجات حاصل کرکےجمہوریت کی طرف بڑھ رہے ہیں  اور مصر کا مستقبل روز بروز بہتر ہوتا جائے گا۔

الہلباوی نے مزید کہا کہ ظلم و فساد کا بتدریج خاتمہ ہوجائے گا اور لوگوں کو مزید آزادی اور استقلال ملے گا جس کا ابھی تک مصر میں کوئي وجود ہی نہیں تھا۔ انھوں نے ایران کے ساتھ روابط کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا کہ اخوان المسلمین کے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اچھے اور دوستانہ روابط ہیں اور انقلاب اسلامی ایران ، دنیا میں آنے والے تمام انقلابوں کے لئے برکت اور سعادت کا باعث ہے انھوں نے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب میں دیگر ممالک کے لئے بہت سے درس موجود ہیں  اسلامی انقلاب میں بہت سے مثبت نکات موجود ہیں اور انقلاب اسلامی ایران سے نہ صرف مصر کے انقلابیوں نے بلکہ خطے کےتمام  انقلابیوں نے بھر پور استفادہ کیا ہے الہلباوی نے کہا کہ مصری عوام کا امام خمینی (رہ) کے ساتھ قلبی لگاؤ ہے اور وہ ان کی سفارشات اور نصیحتوں پر عمل کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں کے دشمن ہیں اور وہ عرب ممالک میں آنے والے انقلاب کے سخت مخالف ہیں الہلباوی نے مصری عوام کے انقلاب کی حمایت کے بارے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ مصری جوانوں کی ہمت بلند کرنے میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بیانات بہت ہی مؤثر اور کامیاب ثابت ہوئےہیں اور مصری عوام ، ایران کی بے لوث حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

News Code 1264661

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 5 =