پاکستان اورافغانستان کے لئے نئے امریکی ایلچی کا پہلا سرکاری دورہ

پاکستان اورافغانستان کے لیے نئے امریکی ایلچی مارک گراسمین آج سے اپنے پہلے سرکاری دورے کاآغازکررہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کے لیے نئے امریکی ایلچی مارک گراسمین آج سے اپنے پہلے سرکاری دورے کاآغازکررہے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراؤلی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مارک گراسمین اپنے دورے میں لندن،جدہ ، کابل، اسلام آباد اوربرسلز جائیں گے ۔ تین مارچ کو وہ جدہ میں اسلامی تنظیم کانفرنس کے اجلاس میں شرکت کرنے والے پاکستان اورافغانستان کے وفودسے ملاقات کریں گے جبکہ کابل اوراسلام آباد کے دورے میں سینئرحکام اورسول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملیں گے۔مارک گراسمین کو رچرڈ ہالبروک کی ناگہانی موت کے بعد اٹھارہ فروری کو امریکہ نے پاکستان اورافغانستان کے لیے اپناایلچی مقررکیاتھا۔

News Code 1264452

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =