ہندوستان کا حریف پاکستان نہیں ، چین ہے

ہندوستان اب پاکستان کو اپنے لئےخطرہ نہیں سمجھتا بلکہ اب اس کا اصل حریف چین ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےامریکی جریدے" اسٹریٹجی پیج"  کے حوالے   سے نقل کیا ہے کہہندوستان  اپنے لیے اب پاکستان کو خطرہ نہیں سمجھتا بلکہ اب اس کا اصل حریف چین ہے۔ہندوستان  اب چین کے ہم پلہ بننے کی کوشش میں ہے ۔چین  اپنے دفاع پر ہندوستان سے تین گنا زیادہ تقریباً سو ارب ڈالر سالانہ خرچ کر رہا ہے اور چین کی فوجی قوت عددی لحاظ سے ہندوستان سے دو گنا ہے۔ہندوستانی دفاعی حکام فوجی طاقت میں اضافے کے لیے مزید رقم کا مطالبہ کررہے ہیں۔ چین کی جی ڈی پی ہندوستان سے تین گنا زیادہ ہے۔چین میں بھارت کی نسبت خواندگی کی شرح میں اضافہ،بہتر تعلیم اور بلند جی ڈی پی ہے۔چین کے پاس بڑے حجم کی نیوی فورس ہے اور ہندوستان اس کا مقابلہ کرنے کی بڑی کوشش کررہا ہے۔

News Code 1264446

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 1 =