نائجیریا میں ہیضہ کی وبا سے 352افراد ہلاک

نائجیریا میں ہیضے کی وبا سے 352افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نےرائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نائجیریا میں ہیضے کی وبا سے 352افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افریقہ کے سب سے گنجان آباد ملک نائجیریا میں ہیضے کی وبا نے شدت اختیار کر لی ہے۔ نائجیریا  کی وزارت صحت کے حکام نے 352افراد کے ہلاک ہو نے کے بعد ملک بھر میں ہیضے کی وارننگ جاری کردی ہے۔جون سے ملک کی 36ریاستوں میں 11ریاستوں میں ہیضے کی وبا وسیع پیمانے پر پھیل چکی ہے اور6437افراد کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ہیضے کی پھیلنے کی وجہ شدید بارشیں اور سیلاب کی وجہ سے پینے کے لیے صاف پانی  نہ ہونے کی وجہ ہے۔

News Code 1141974

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 5 =