پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک فوجی کی گاڑی پر طالبان دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکارہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائ‏ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک  فوجی کی گاڑی پر طالبان دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجی اہلکارہلاک جبکہ ایک شدید زخمی ہوگيا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار 2  دہشت گردوں نے پاک فوج کی جیپ نمبر6316پر فائرنگ کی۔ جیپ کی ونڈ اسکرین پر15گولیوں کے نشانات ہیں جبکہ اسکا ٹائر بھی پنچر ہوگيا ہے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں ۔ علاقے کے ایس ایچ او عنایت کے مطابق شہید ہونے والوں میں ایک اعلیٰ فوجی افسر بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ سیکٹر جی الیون کے اس حصے میں پیش آیا جو ریڈ زون سے باہر ہے اور جہاں پہلے بھی پولیس دہشت گردوں کی تلاش میں سرچ آپریشن کر چکی ہےواقعہ کے بعد پولیس ، ایلیٹ فورس اور حساس اداروں کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ جاسوس کتوں کی مدد سے حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حملہ آور فائرنگ کے بعد رہائشی علاقے کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئےہیں۔