اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2009 - 09:36
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو 2009 ء امن نوبل انعام قبل از وقت عطا کرنے پرتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انعام دینے کا فیصلہ قبل از وقت کیا گیا ہے ۔
مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ منوچہر متکی نے امریکی صدر باراک اوبامہ کو 2009 ء امن نوبل انعام دینے کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ جائزہ امریکہ کی گذشتہ حکومتوں کی جارحانہ اور تسلط پسندانہ جنگی پالیسیوں کو روکنے اور عدل و انصاف پر مبنی صلح کے لئے تشویق کےطور پر دیا گیا ہے تو ہمیں اس سے کوئی مخالفت نہیں ہے متکی نے کہا کہ امن نوبل انعام دینے کا یہ وقت مناسب نہیں تھا یہ انعام اس وقت دیا جاتا جب امریکہ عراق اور افغانستان سے اپنے فوجیوں کا انخلاء مکمل کرلیتا اور فلسطین کے مظلوم عوام کے حقوق بحال کرنے میں ان کا ساتھ دیتا۔