یہ خبر ، عراقی قوم اور حکومت کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئیے ایک دردناک فقدان ہے ۔

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے مجلس اعلائے اسلامی عراق کے سربراہ سید عبدالعزیر حکیم کی رحلت پرعراقی عوام، حکومت اور مجلس اعلائے اسلامی عراق کو تعزیت پیش کی ہے ۔ مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیغام کا متن حسب ذیل ہے : بسم اللہ الرّحمٰن الرّحیم نہایت افسوس کے ساتھ ہم اس بات سے باخبر ہوئے کہ عراق کے مجلس اعلیٰ کے صدر حجۃ الاسلام والمسمین جناب سید عبد العزیز حکیم ، اس دیار فانی سے عالم آخرت کی طرف کوچ کر گئے ہیں ۔ یہ خبر ، عراقی قوم اور حکومت کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور اسلامی جمہوریہ ایران کے لئیے ایک دردناک فقدان ہے ۔ موصوف ، شیعوں کے عظیم مرجع تقلید مرحوم آیۃ اللہ العظمیٰ سید محسن حکیم کی آخری یادگار تھے ۔مرحوم آیۃ اللہ محسن حکیم کے سارے جگر گوشوں نے عراق کی سفاک بعثی حکومت اور استعمار کے عوامل کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شھادت نوش کیااور اس عظیم جھاد کے دشوار امتحانوں میں سرخ رو ہوئے ۔ ایران میں قیام کے دوران اور عراق میں بعثی حکومت کے زوال کے بعد وہاں منتقل ہونے کے بعد ، عراق کی قومی حکومت کی تشکیل میں اس مجاھد عالم دین کے خدمات بے مثال اور ناقابل فراموش ہیں ۔ انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ، میں اس دردناک حادثے کو اپنی برادر عراقی قوم ، عراقی حکومت اور مجلس اعلا ے انقلاب اسلامی ، حکیم خاندان ، بالخصوص مرحوم کے لایق اور شایستہ فرزند جناب سید عمار حکیم کی خدمت میں دل کی گہرائی سے تسلیت پیش کرتا ہوں ، میں پروردگار عالم سے مرحوم کے لئے رحمت و مغفرت اور عراقی قوم اور حکومت کی سرفرازی اور پیشرفت کے لئیے دعا گو ہوں ۔ سید علی خامنہ ای ۵ /شھریور /۱۳۸۸ (مطا بق ۶ رمضان المبارک ۱۴۳۰ ھجری قمری )