مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کےاعلی سکیورٹی مشیر جیمز جونز امریکہ کے نئے جنگی منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے افغانستان اور پاکستان کا دورہ کریں گے۔وہ ہندوستان بھی جائیں گے۔ اپنے دورے کے دوران جیمز جونز امریکی سفارت کاروں کے علاوہ سیاسی و فوجی حکام اور افغان جنگ کے اتحاد میں شامل نمائندوں سے بھی ملیں گے۔ امریکہ کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان مائیک ہیمر کے مطابق جیمز جونز صدر باراک اوبامہ کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کا دورہ کر رہے ہیں تاکہ امریکہ کی نئی فوجی حکمت عملی کا جائزہ لے سکیں۔