ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی پارلیمنٹ کے انتخابات کے خلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے۔ علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کے رہنما سید علی شاہ گیلانی کی دو روزہ ہڑتال کی کال پر وادی میں آج ہڑتال کی جاری ہے۔ سری نگر میں دکانیں اور تمام کاروباری مراکز بند ہیں ۔ سڑکوں پر سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے ۔ اور مختلف علاقوں میں ان کاگشت بھی جاری ہے ۔ عام شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ سڑکوں پر جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کی جارہی ہے ۔ آج وادی کے بارہ مولہ ضلع میں انتخابات ہورہے ہیں۔