مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ میجرجنرل عطاء اللہ صالحی نے ایرانی فوج کے تربیت یافتہ جوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ کے بعد بھی دشمنوں کی طرف سے خطرات لاحق ہیں لیکن ان کی نوعیت اب مختلف قسم کی ہے میجر جنرل صالحی نے کہا کہ حق کے حامیوں کے خلاف دھمکیوں اور سازشوں کا سلسلہ ختم ہونے والا نہیں ہے اور ہمیں ملک اور قوم کے دفاع کے لئے ہمیشہ آمادہ رہنا چاہیے انھوں نے کہا کہ ایرانی فوج دشمن کی طرف سے نفسیاتی اور مخفی سازشوں کا بھر پور مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے ۔