مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آج ملک بھر میں انقلاب اسلامی کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر رنگا رنگ تقاریب کا بڑے جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ انعقاد ہوا دارالحکومت تہران میں بھی ایک عظيم الشان ریلی میں کئی ملین افراد نے شرکت کی ،اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر آج تہران میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنے پختہ عزم کے ساتھ استعمار کے تحقیر آمیز سلوک کو کچل دیا ہے اور آج میں سرکاری طور پر اعلان کرتا ہوں کہ ایران دنیا کی حقیقت میں ایک بڑی اورصالح طاقت بن گیا ہے اور ایران کے سر سے دھمکیوں کا سایہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین نے فضا میں امید سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ کرکے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا اور ثابت کردیا ہے کہ ایرانی ماہرین اقتصادی پابندیوں کے باوجود علم و ٹیکنالوجی کی آخری اور بلند چوٹیوں کو فتح کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں ۔ صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران علم کو اخوت و برادری ، عدل و انصاف اور امن و صلح کے لئے استعمال کرےگا انھوں نے کہا کہ دشمن مسلسل ایران پر حملے کی دھمکیاں دیتے تھے اور یہ کہتے تھے اول افغانستان ، پھر عراق اور اس کے بعد ایران کا نمبر ہے اور گذشتہ 27 برسوں اور بالخصوص حالیہ چند برسوں میں ایران کے خلاف فوجی آرائش کی گئی مسلسل دھمکیاں دی جاتی رہیں ایسی دھمکیاں جن کے سامنے حکومتیں اور قومیں بے بس ہو کر تسلیم ہوجاتی ہیں اور امریکی سابق صدر بش کے دور میں تو دھمکیوں کا بازار خوب کرم رہا یہاں تک کہ اسرائیل کی غاصب حکومت نےبھی ہمیں دھمکیاں ددے ڈالیں اور حملے کا وقت معین کرتے تھے پھر کہتے تھے اب شرائط کیسے ہیں حالات کیسے ہیں ؟ لیکن ایرانی عوام نے اپنی استقامت کی بدولت دشمن کی دھمکیوں اور اس کے شوم خوابوں کو چکنا چور کردیا ہےاور آج ایران ایک بڑی اور صالح طاقت بن گیا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران ایرانی عوام سے متعلق ہے اور وہی اس کے حامی و پاسدار ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 10 فروری 2009 - 18:18
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج انقلاب اسلامی کی کامیابی کی تیسویں سالگرہ کے موقع پر تہران میں ایک عظیم الشان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی عوام نے اپنے پختہ عزم کے ساتھ استعمار کے تحقیر آمیز سلوک کو کچل دیا ہے اور آج میں سرکاری طور پر اعلان کرتا ہوں کہ ایران دنیا کی ایک حقیقی ، صالح نیک اور بڑی طاقت بن گیا ہے اور ایران کے سر سے دھمکیوں کا سایہ ہمیشہ کے لئے ختم ہوگیا ہے۔