پاکستان کی وفاقی کابینہ میں توسیع کرکے 40نئے وفاقی وزرا اور وزارئے مملکت کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے پاکستانی کابینہ میں وزراء کی کل تعداد اب 55 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی کابینہ میں توسیع کرکے 40نئے وفاقی وزرا اور وزارئے مملکت  کو کابینہ میں شامل کرلیا گیا ہے پاکستانی کابینہ میں کل وزراء کی تعداد اب 55 ہوگئی ہے۔ نئے وزراء کی

حلف برداری کی قریب کل ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہو ئی ۔ پاکستان کےصدر آصف علی زرداری نے نئے وزرا اور وزارئے مملکت سے حلف لیا ۔ حلف برداری کے تقریب میں وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے علاوہ  پاکستان کی اہم شخصیات نے شرکت کی ۔حلف اٹھانے والے نئے وزرا میں مخدوم امین فہیم بھی شامل ہیں۔