فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس نے امریکہ میں مقیم یہودی لابی کو امریکہ میں جاری مالی بحران کا اصلی ذمہ دار قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس نے امریکہ میں مقیم یہودی لابی کو امریکہ میں جاری مالی بحران کا اصلی ذمہ دار قراردیا ہے۔ رام اللہ میں حماس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحران یہودی لابی کی بد انتظامی اوران کے زیرانتظام خراب بنک کاری نظام اور مالیاتی نظم ونسق کی وجہ سے پیدا ہوا ہے.انہوں نے کہا کہ امدادی پیکج کے نام پرسیکڑوں ارب ڈالرز کی رقم مختص کرنے کے باوجود صدر جارج ڈبلیو بش نے یہودی لابی کے بارے میں خاموشی اختیار کر رکھی ہے جس نے امریکہ کے بینک کاری کے شعبہ اور مالیاتی نطام کو بحران سے دوچارکردیا ہے.حماس کے ترجمان کے مطابق یہودی لابی امریکہ کے انتخابات کو کنٹرول کرتی ہے اور کسی بھی نئی انتظامیہ کی اس انداز میں خارجہ پالیسی وضع کرتی ہے کہ اس کا امریکی حکومت اور معیشت پر کنٹرول برقرار رہے.