مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی موجودگي میں حسینیہ امام خمینی(رہ) میں رمضان المبارک کے پہلے دن معنوی محفل انس با قرآن منعقد ہوئی۔ قرآن مجید کی یہ نورانی محفل تین گھنٹے سے زيادہ عرصہ تک جاری رہی ، اس محفل میں قرآن مجید کی بعض آیات کی تلاوت انفرادی اورگروہی طور پر انجام دی گئی۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس نورانی محفل میں قرآن مجید سننے کے جلسات کی تشکیل کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے فرمایا: کیونکہ ہمارے عوام قرآن مجید کے ساتھ قلبی انس و لگاؤ رکھتے ہیں۔ اس لئےقرآن مجید کی تلاوت سننے کی غرض سے عوام کے درمیان ایسےجلسات منعقد ہونے چاہییں تاکہ دل و جان قرآن کریم سے مانوس رہیں ۔
رہبر معظم نے جوانوں کو قرآن مجید کے معانی میں تدبر اور سمجھنے کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا: مدارس میں بچپن سے ہی بجوں کوقرآن مجید کی تعلیم دی جائے تاکہ یہ آیات ایک علامتی بورڈ کی طرح ہمیشہ انھیں صراط مستقیم دکھاتی رہیں۔قرآن کریم کی اس نورانی محفل کے اختتام پرنماز مغرب و عشا رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی امامت میں منعقد ہوئی اور حاضرین نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہمراہ روزہ افطار کیا۔