افغانستان کے صوبہ خوست میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے افغان نیشنل آرمی کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ، جوابی کاروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ خوست میں مسلح افراد نے چیک پوسٹ پر حملہ کر کے افغان نیشنل آرمی کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور تین کو زخمی کر دیا ، جوابی کاروائی میں چار حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔

افغان پولیس ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبہ خوست میں مسلح افراد نے یعقوبی کے علاقے میں قائم افغان نیشنل آرمی کی چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے دو اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔حملے کے بعد افغان نیشنل آرمی نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کاروائی کی جس کے نتیجے میں چار حملہ آور ہلاک ہوگئےہیں۔