مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس اعلی قومی سلامتی کونسل کے نگراں سکریٹری والنٹین سوبولوف اور ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل سکریٹری سعید جلیلی کے درمیان تہران میں پہلے دور کے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے۔ روس کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے نگراں سکریٹری ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کل رات تہران پہنچے ہیں ایران اور روس کی سکیورٹی روابط ، علاقائي اور بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کا باہمی تعاون فریقین کے درمیان مذاکرات کا اصلی موضوع ہیں۔