مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ میجر جنرل جعفری نے ایک سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت و قدرت مادی وسائل پر مبنی نہیں بلکہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی طاقت و قدرت کا اصلی سرچشمہ معنویت اور دینی بصیرت پر مبنی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سپاہ کی ذمہ داری سیاسی ، ثقافتی اور فوجی میدانوں میں ہےاور سپاہ انقلاب اسلامی کو درپیش ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے آمادہ ہے انھوں نے کہا کہ سپاہ کی دینی معاملے میں بصیرت و آگاہی میں اضافہ سے ثقافتی اور سیاسی خطرات سے مقابلہ کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں میں دشمن کے خطرات کے مقابلے میں قوم کی استقامت و پائداری سے ثابت ہوگیا ہے کہ دشمن کی تمام کوششیں غیر مؤثر ہوگئی ہیں لیکن دشمن پھر بھی اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے اور ہمیں بھی دشمن کی موزیانہ حرکات سے آگاہ و باخبر رہنا چاہیے۔