مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی طیاروں نے عراقی دارالحکومت بغدادکے جنوب میں القاعدہ کے تیس خفیہ ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔ جبکہ جھڑپوں اور بم دھماکے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔بغدا دسے جاری کیے گئے امریکی فوجی بیان کے مطابق امریکی طیاروں نےجابورکے علاقے میں القاعدہ کے خفیہ ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔فوج کے مطابق کارروائی کے دوران نو ہزار کلو وزنی بم گرائے گئے۔کارروائی میں فضائیہ اوربحریہ کے طیاروں نے حصہ لیا۔فوجی بیان کے مطابق کارروائی اسلحہ اور بموں کو تباہ کرنے کے لیے کی گئی تاکہ امریکی فوج زمینی راستے سے بھی اس علاقے میں داخل ہوسکے۔اس سے قبل بھی جابور میں دو فضائی حملے کیے گئے تھے۔جس میں القاعدہ کے ننانوے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اور مجموعی طو پر ننانوے ہزار پاؤنڈ وزنی بم گرائے گئے
اجراء کی تاریخ: 21 جنوری 2008 - 12:34
امریکی طیاروں نے عراقی دارالحکومت بغدادکے جنوب میں القاعدہ کے تیس خفیہ ٹھکانوں پر بم باری کی ہے۔