عراقی پولیس کے مطابق بعقوبہ اور بیجی میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پولیس کے مطابق بعقوبہ اور بیجی میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں کم سے کم تیس افراد ہلاک اور سو سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔عراق کے شمالی شہر بیجی میں ایک فوجی چیک پوائنٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ 80 سے زائد زخمی ہوئے۔ ایک دوسرے حملے میں ایک خودکش بمبار نے بعقوبہ شہر میں ایک جنازے پر حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق اس حملے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔