مہرخبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے متعلق مذاکرات کے دروازے اسی طرح کھلے ہیں سولانا نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلا ہے اور اس سلسلے میں یورپی یونین اپنے موقف پر قائم ہے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تہران کے خلاف طاقت کے استعمال کا پہلے بھی مخالف تھا اور اب بھی مخالف ہوں اور اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے بہتر انداز سے حل کیا جاسکتا ہے سولانا نے فرانسیسی ایلچی کے ایران دورے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا باب کھلا ہے
اجراء کی تاریخ: 20 جنوری 2007 - 23:31
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے متعلق مذاکرات کے دروازے اسی طرح کھلے ہیں