فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کے متعلق ایران کے ٹھوس ، اصولی اور صادقانہ موقف کی تعریف و تمجید کرتے ہوئے آیت اللہ خامنہ ای کوعالم اسلام کی رہبری اور راہنمائی کے لئے ممتاز ، مقتدر اور سچا رہبر قراردیا ہے

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ نے ایران سے روانہ ہونے سے قبل قدسنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے تہران کے اپنےپہلے سفر اور ایران کے اعلی حکام کے ساتھ باہمی گفتگوکو بہت ہی مفید اور سود مند قراردیا اور کہا کہ ایران کے رہبر اعلی وہی رہبر اور راہنماہیں جو بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لئے امت مسلمہ کی رہبری اور راہنمائی کرسکتے ہیں فلسطین کے وزیر اعظم نےرہبر معظم کے ساتھ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے انھیں عالم اسلام سے متعلق امور بالخصوص فلسطینیوں کی مدد کے سلسلے میں پرعزم اور صادق پایا ہے ہنیہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی شخصیت کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا یہ وہی سچے سیاسی اور فوجی رہبر ہیں جن کی عالم اسلام کو اسوقت ضرورت ہے جو عالم اسلام کے مسائل بالخصوص فلسطین کے معاملے کو حل کرنے کے سلسلے میں پرعزم نظر آتے ہیں اور جو امت اسلامی  کی رہبری کرسکتے ہیں ہنیہ نے کہا کہ میں نے ان سے فلسطین کے حالات ، فلسطینی عوام کے حقوق اور امت عربی اور اسلامی کے اتحاد اور امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے عالم اسلام میں شیعہ اور سنی کے درمیان اختلافات ڈالنے کے شوم منصوبوں جیسے امور پر گفتگو کی ہنیہ نے کہا کہ ایران فلسطین کی سیاسی اور اقتصادی سطح پر اخلاقی مدد کررہا ہے جو قابل تعریف ہے اور ایران فلسطینیوں کی حمایت کے اپنے موقف پر ہمیشہ کی طرح قائم و دائم ہے