پاكستان كے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں حكومت كے خلاف سرگرم مقامي طالبان نے بدھ كے روز پاكستاني فوجي ہيلي كاپٹر كو ميزائل سےمارگرانے كا دعوي كيا ہے

مہرخبررساں ايجنسي نے پاكستاني ذرائع كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ پاكستان كے قبائلي علاقے شمالي وزيرستان ميں حكومت كے خلاف سرگرم مقامي طالبان نے بدھ كے روز پاكستاني فوجي ہيلي كاپٹر كو ميزائل سےگرانے كا دعوي كيا ہے  طالبان نے بدھ كو ہي بارودي سرنگ كے ايك دھماكے ميں تين فوجيوں كي ہلاكت كي ذمہ داري بھي قبول كي ہے پاكستان فوج كے مطابق ان كا ہيلي كاپٹر بنوں شہر سے پرواز كے فورا بعد تكنيكي خرابي كے باعث گر كر تباہ ہو گيا تھا اس حادثے ميں دو افسروں سميت چار فوجي ہلاك ہوئے تھے جبكہ تين كو بچا ليا گيا تھا ہلاك ہونے والوں ميں پائلٹ كيپٹن شمس خان، كيپٹن شاہ فيصل، آپريٹر الطاف اور سپاہي اكرام شامل ہيں