مہرخبررساں ايجنسي نے لبناني اخبار السفير كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آيت اللہ سيستاني كے ايك نمائندے نے اعلان كيا ہے كہ آيت اللہ سيستاني نے امريكي صدر بش كے بھيجے ہوئے خط كو قبول كرنے سے انكار كرديا ہے بش نے اپنے ايك ايلچي كے ذريعہ اس خط كو ارسال كيا تھا ليكن يہ خط اسي طرح آيت اللہ سيستاني كے دفتر ميں پڑا ہے اور انھوں نے اسے كھولنے اور پڑھنے سے انكار كرديا ہے آيت اللہ سيستاني كے نمائندے نے نام نہ بتانے كي شرط پر اظہار كيا ہے كہ آيت اللہ سيستاني امريكہ كي عراقي امور ميں بے جا مداخلت پر سخت ناراض ہيں كيونكہ امريكہ عراق ميں عوامي حكومت كي تشكيل ميں ركاوٹ ايجاد كررہا ہے اور اس لئے آيت اللہ سيستاني نے بش كے انگريزي ميں لكھے ہوئےخط كا ترجمہ كرنے كي اجازت نہيں دي خيال كيا جاتا ہے كہ امريكہ ابراہيم جعفري كے دوبارہ وزير اعظم بننے كي مخالفت كررہا ہے جبكہ عراق كي تمام سياسي پارٹياں انھيں اپنا دوبارہ وزير اعظم بنانے پر متفق ہيں
اجراء کی تاریخ: 31 مارچ 2006 - 19:04
عراق كے شيعہ مذہبي رہنما آيت اللہ سيستاني كے ايك نمائندے نے اعلان كيا ہے كہ آيت اللہ سيستاني نے امريكي صدر بش كے بھيجے ہوئے خط كو قبول كرنے سے انكار كرديا ہے