شامی ذرائع نے ملک کے خلاف صیہونی رجیم کی نئی فوجی نقل و حرکت کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ شامی ذرائع نے ملک میں صیہونی رجیم کی نئی فوجی نقل و حرکت سے آگاہ کیا ہے۔

شامی ذرائع نے بتایا ہے کہ صہیونی فوج دمشق کے قصبے بیت جن میں داخل ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق صیہونی فوج کی دمشق کے جنوبی قصبے میں دراندازی ہیلی کاپٹروں کی زبردست پرواز کے دوران ہوئی ہے۔

مذکورہ ذرائع نے بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے علاقے میں ملک کے فوجی مراکز کی تلاشی لی۔

اس سے پہلے خبر رساں ذرائع نے جنوبی شام پر صیہونی ہیلی کاپٹروں اور طیاروں کی وسیع پرواز سے آگاہ کیا تھا۔

کچھ دیر پہلے المیادین ٹی وی چینل نے جنوبی شام کے ایک گاؤں پر صیہونی فوج کے قبضے کی بھی اطلاع دی تھی۔