مہر نیوز کے مطابق، اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کے علاقے منبج میں ترک نواز گروہ اور امریکی حمایت یافتہ دہشت گرد ملیشیا "قسد" کے درمیان عارضی جنگ بندی معاہدے طے پایا ہے۔
مذکورہ دہشت گرد گروہوں کے درمیان یہ عارضی جنگ بندی معاہدہ پچھلے دو دنوں سے جاری شدید جھڑپوں کے بعد طے پایا ہے۔
تاہم ابھی تک اس عارضی جنگ بندی معاہدے کی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں۔