خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ ہئیت تحریر الشام کے تکفیری دہشت گردوں نے ملک کے سابق صدر حافظ الاسد کی قبر کو نذر آتش کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اسپوتنک نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں نے شام کے سابق صدر حافظ الاسد کی قبر کو نذر آتش کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے القرادہ شہر میں مسلح تکفیری دہشت گردوں کی جانب سے سابق صدر حافظ الاسد کی قبر کو نذر آتش کرنے کی تصاویر شائع ہوئی ہیں۔

شام کے ایک فوجی ذریعے نے سپوتنک کو بتایا کہ دمشق اور اس کے مضافات کے ساتھ ساتھ لاذقیہ شہر میں بھی سرکاری اور نجی املاک کی لوٹ مار کی اطلاعات ہیں۔