اجراء کی تاریخ: 30 نومبر 2024 - 10:34

حماس کا اعلی سطحی وفد امن مذاکرات کے لئے مصر روانہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی کے بعد غزہ میں بھی امن کے قیام کے لئے پس پردہ کوششیں تیز ہورہی ہیں۔

حماس کا اعلی سطحی وفد باسم نعیم کی سربراہی میں امن مذاکرات کے لئے مصر روانہ ہوگیا ہے۔ وفد ہفتہ کے دن مصر کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات کرے گا۔

اس سے پہلے امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ مصر، ترکی اور قطر کے ہمراہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے مذاکرات کا جدید دور شروع کیا جارہا ہے۔

گذشتہ 14 مہینوں کے دوران غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور قتل عام کے بعد نتن یاہو اپنے اہداف کے حصول میں بری طرح ناکام ہوگئے جس کے بعد حماس کے ساتھ مذاکرات کے لئے امریکہ اور خطے کے ممالک کا سہارا لینا شروع کیا ہے۔