اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ القسام نے ایک بیان میں مغربی کنارے کے قصبے آرئیل کے قریب آج دوپہر کو ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام  نے ایک بیان میں مغربی کنارے کے قصبے آرئیل کے قریب  انتقامی کارروائی کی ذمہ داری قبول کی۔

القسام کے بیان میں کہا گیا کہ ایک مجاہد نے آرئیل ٹاون کے قریب ایک بس کے اندر متعدد صیہونی غاصب فوجیوں کو گولی مار دی جس کے دوران نو فوجی زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

القسام کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نہایت فخر کے ساتھ نابلس کے گاؤں عینبوس سے تعلق رکھنے والے مجاہد سمیر محمد احمد حسین کی شہادت پر فلسطین کی عظیم قوم اور ملت اسلامیہ کو مبارکباد اور تعزیت پیش کرتے ہیں۔

القسام نے تاکید کی کہ اس بہادر مجاہد کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے ہم اعلان کرتے ہیں کہ غاصب فوج اور مغربی کنارے کے قابض آباد کاروں کو صیہونی رجیم کے جابرانہ فیصلوں کی قیمت چکانی پڑے گی۔