باخبر ذرائع نے مشرقی شام پر قابض امریکی فوج کے اڈوں پر مشکوک نقل و حرکت میں اضافے کی اطلاع دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقامی ذرائع نے مشرقی شام کے علاقے الحسکہ کے  "خراب الجیر" اڈے پر ایک امریکی فوجی سازو سامان سے لدے طیارے کی لینڈنگ سے آگاہ کیا ہے۔ 

مذکورہ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی افواج نے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان سے لدے 30 ٹرکوں کو بھی الحسکہ کے شمال میں واقع "الوزیر" بیس پر منتقل کر دیا ہے۔

المیادین ٹی وی چینل نے مذکورہ ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ امریکی افواج نے دیر الزور کے شمال میں کونیکو گیس فیلڈ میں اپنے غیر قانونی اڈے کے اندر جنگی گولہ بارود کے ساتھ فوجی موومنٹ کی ہے۔

قابض امریکی فوج کی یہ غیر قانونی سرگرمیاں ایسے وقت میں ہیں جب شام نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں ان ناجائز اڈوں کے بارے میں متعدد بار شکایت کرتے ہوئے ان کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن واشنگٹن نے حسب سابق اپنی  قبضہ گیری اور تسلط پسندی پر اصرار کرتے ہوئے اب تک ان درخواستوں کا جواب نہیں دیا ہے۔

تاہم علاقے میں مزاحمتی گروہ وقتاً فوقتاً ان ناجائز امریکی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں اور حال ہی میں ان حملوں میں مزید شدت آئی ہے۔