مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران بھر کے آئمہ جمعہ نے آج نماز جمعہ کے خطبوں میں متفقہ طور پر ملک کے خلاف تین یورپی ممالک کے معاندانہ اقدامات اور بورڈ آف گورنرز کی بے عملی کی مذمت کرتے ہوئے ان ایران مخالف اقدامات کا فوری اور فیصلہ کن جواب دینے پر زور دیا۔
ملک بھر کے ائمہ جمعہ نے ایرانی وزارت خارجہ اور ایٹمی توانائی تنظیم کے فوری ردعمل پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ایٹمی توانائی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کی غیر فعال کارکردگی کے ردعمل میں ایٹمی افزودگی اور نئے سینٹری فیوجز کے اجراء کے سلسلے میں عملی اقدامات کرے۔