مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت نے شمالی غزہ میں کمال عدوان ہسپتال کے اطراف میں شدید حملہ کیا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی حملے میں 66 شہید اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق حملے میں رہائشی مکانات اور سویلین تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
کامل عدوان ہسپتال کے سربراہ حسام ابوصفیہ نے کہا ہے کہ ایمبولینس اور دیگر سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے طبی عملے کے افراد اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال لارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملبے کے نیچے اب بھی بہت سارے لوگ دبے ہوئے ہیں جو شہید یا زخمی ہیں۔ شمالی غزہ میں صحت اور امدادی رسانی کا نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔ ہم زخمیوں کو طبی امداد فراہم نہیں کرسکتے ہیں۔
ابوصفیہ نے کہا کہ اس کے باوجود ہم شمالی غزہ چھوڑ کر نہیں جائیں گے اور زخمیوں کی امداد کے لئے اپنی توانائی کے مطابق کام کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج ہم سے ظلم کے مقابلے میں مقاومت کا بدلہ لے رہی ہے۔