مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یمن کے جنوب میں کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔
سمندری تجارت پر نگرانی کرنے والی برطانوی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنوبی یمن میں سمندر میں حرکت کے دوران ایک کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کی وجہ سے کشتی نے اپنا رخ تبدیل کرلیا۔
بیان میں حادثے کی تفصیلات بیان نہیں کی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ صہیونی حکومت کی جانب سے غزہ پر جارحیت کے بعد یمنی فوج نے اعلان کیا ہے کہ صہیونی بندرگاہوں کی جانب جانے والی کشتیوں کو بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب سے گزرنے نہیں دیا جائے گا۔
یمنی فوج کے ان اقدامات سے صہیونی حکومت کی سمندری تجارت مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔ اس کے جواب میں امریکہ اور برطانیہ نے کئی مرتبہ یمن پر حملہ کیا ہے۔