امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا موقف بدلتے ہوئے کہا ہم ایران کو نقصان پہنچانا نہیں چاہتے تاہم جوہری ہتھیاروں تک ایران کی رسائی ناممکن ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بارے میں اپنا موقف بدل دیا ہے۔

فلوریڈا میں صدارتی انتخابات کے سلسلے میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ ہم ایران کو کوئی نقصان پہنچانا نہیں چاہتے ہیں تاہم اس بات کا کوئی امکان نہیں کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے حساس ریاستوں میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ہماری انتخابی مہم کامیاب تھی۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہم امریکہ کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق ٹرمپ کو کمیلا ہیرس پر برتری حاصل ہے۔