مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے انڈونیشیا کے ہم منصب سوگی یونو کے ساتھ ٹیلفون پر رابطہ کرکے باہمی تعلقات اور مختلف علاقائی اور عالمی مسائل پر گفتگو کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے عالمی حالات کے پیش نظر تہران اور جکارتہ کے درمیان روابط بڑھانے اور باہمی مسائل پر متفقہ موقف اختیار کرنے پر تاکید کی۔
ایرانی وزیرخارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے ایرانی حاکمیت کی خلاف ورزی پر انڈونیشیا کے موقف کی قدردانی کی اور کہا کہ غزہ اور لبنان میں بے گناہ عوام پر صہیونی حکومت کی جارحیت کے خاتمے کے لئے عالمی سطح پر مل کر کوششوں کی ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ ایران پر صہیونی حملے کے بعد انڈونیشیا نے تل ابیب کی شدید مذمت کی تھی۔