صیہونی وزیراعظم کے گھر پر کامیاب ڈرون حملے کے بعد تل ابیب حکام کی حفاظت کے لیے سکیورٹی اقدامات بڑھا دئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے خبر دی ہے کہ صیہونی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر آج صبح لبنانی حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد صیہونی حکام کے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا گیا ہے، جو خوف و ہراس کی شدت کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سے پہلے، عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا: ہم نے ایک خوف ناک اور انتہائی کشیدہ صبح کا آغاز کیا، شمالی علاقوں پر حملے کل رات سے جاری ہیں اور رکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

ان ذرائع ابلاغ نے مزید واضح کیا کہ لبنان کی حزب اللہ نے السنوار کے قتل پر رد عمل کا اظہار کیا، ہم نے آج صبح اس ردعمل کی شدت کا مشاہدہ کیا۔

صہیونی میڈیا نے تاکید کی کہ اب تک سینکڑوں ڈرون ہماری فضائی حدود میں داخل ہوچکے ہیں اور یہ تل ابیب کی کمزوری ہے کہ اسے تسلیم کرنا چاہیے۔"