مہر خبررساں ایجنسی نے المنار کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور لبنانی سرزمین کی حفاظت میں صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ میزائل حملے میں صہیونی فوجی مرکز اوفیک کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حزب اللہ نے صہیونی مرکز پر کئی فادی 1 میزائل داغے ہیں۔