جنوبی مغربی کنارے کے فلسطینی شہر الخلیل میں اتوار کی صبح مزاحمتی کارروائی میں دو صہیونی قابض ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

مہر نیوز کے مطابق، ایک صہیونی ذریعے نے رپورٹ  دی "اتوار کی صبح ہیبرون کے شمال میں، ترقومیہ چوکی کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس میں دو اسرائیلی ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ فائرنگ ایک گزرتی ہوئی گاڑی سے ہوئی،اس سے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں کشیدگی کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کمانڈر بھی مارا گیا تھا۔

 ہفتے کے روز غاصب رجیم سے شمالی حصوں میں کشیدگی کے دوران اب تک کم از کم 22 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

حماس نے اس قتل عام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ غاصب رجیم غزہ پر اکتوبر سے جاری نسل کشی کی جنگ کو مغربی کنارے تک پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے، جس میں اب تک کم از کم 40,691 فلسطینیوں کی جانیں جا چکی ہیں، تاہم اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی علاقوں میں مزاحمت کی انتقامی کاروائیوں میں اضافہ ہوگا۔