مہر نیوز کے مطابق، ایران کے مرکزی بینک نے صارفین کو خریداری کی جدید سہولت فراہم کرنے کے لیے ڈیجیٹل کرنسی (سی بی ڈی سی) متعارف کرانے پر غور کیا ہے۔
سی بی آئی کے مطابق ڈیجیٹل کرنسی کا ایک پائلٹ ورژن جنوبی ایران کے جزیرے کیش پر متعارف کرانے کے لیے تیار ہے۔
ایران کے مرکزی بینک کو امید ہے کہ یہ پائلٹ پلیٹ فارم بینک کو آخر کار ایران کی قومی کرنسی ریال کی ڈیجیٹل شکل شروع کرنے کے قابل بنا دے گا۔
جولائی میں شروع ہونے والے اس پائلٹ پروجیکٹ میں ایران کے ملت اور تجارت بینک بھی حصہ ڈالیں گے۔