مہر نیوز کے مطابق، عراق کے مزاحمتی گروپ نے اسرائیلی رجیم کی نیواتیم ایئربیس سمیت کئی دیگر اہم اہداف کو نشانہ بنایا۔
یمن اور عراق کی مزاحمتی فورسز نے طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ایلات کی بندرگاہ کو متعدد بار نشانہ بنایا۔
دوسری طرف غاصب اسرائیل غزہ کے گنجان آباد علاقے کا محاصرہ کرکے وہاں کے بیس لاکھ سے زائد نہتے شہریوں پر وحشیانہ بمباری اور زمینی حملوں کے ذریعے خون کی ہولی کھیل رہا ہے اور اس سفاک رجیم نے انتہائی بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کا ایندھن، بجلی، خوراک اور پانی ت بند کر دیا ہے۔