مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امیر عبداللہیان نے عید فطر کے موقع پر فلسطینی عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا کہ رہبر معظم نے عید کے موقع پر مسئلہ فلسطین اور صہیونی حکومت کو درپیش مشکلات پر اپنے خطاب میں خصوصی توجہ دی۔
انہوں نے فلسطین کے لئے ایران کی سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران ہمیشہ کی طرح فلسطین کی مکمل آزادی اور بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت بنانے کا خواہاں ہے۔
اس موقع پر زیاد النخالہ نے ایرانی عوام کو عید فطر کے موقع پر ہدیہ تبریک عرض کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے فلسطینی گروہوں میں اتحاد اور مقاومتی محاذ کی صہیونی حکومت کے حالیہ کامیابیوں کو ایران کی حمایت اور تعاون کا مرہون منت قرار دیا۔
mehrnews.com/xZYyx