عالمی یوم القدس کی ریلی ہر سال ایران بھر کے سینکڑوں شہروں اور ہزاروں دیہاتوں میں نکالی جاتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران میں "یوم اللہ" یعنی یوم القدس کی نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ ان ریلیوں میں دور دراز سے ایرانی قوم بڑے پیمانے پر شریک ہوتی ہے اور آج بھی یوم القدس کی ریلیوں میں مختلف دیہاتوں اور شہروں سے لوگوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔

ان ریلیوں کی کوریج اکثر دارالحکومت اور صوبائی مراکز تک محدود رہتی ہے اور اس دوران ایران کے کونے کونے میں شہروں اور ہزاروں دیہاتوں میں لوگوں کے جذبے اور شاندار موجودگی نظر انداز کردی جاتی ہے۔

ان ریلیوں کی تصویری جھلکیاں اس ویڈیو رپورٹ میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔