خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عید الفطر سے قبل سعودی عرب اور یمنیوں کے درمیان مستقل جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خبر رساں ادارے روئٹرز نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ عید الفطر سے قبل سعودی عرب اور یمنیوں کے درمیان مستقل جنگ بندی کے معاہدے کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

، یمنی قومی سالویشن گورنمنٹ کی جانب سے مذاکراتی سربراہ محمد عبدالسلام نے سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری مذاکرات کی تصدیق کرتے ہوئے ٹویٹ کیا ہے کہ ہم مذاکرات کے ذریعے جارحیت اور محاصروں کے خاتمے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ خدا کے فضل سے کامیابی حاصل ہو جائے گی اور جنگ کے نقصانات کا ازالہ بھی ہو جائے گا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ مذاکرات میں المہرہ سے لے کر صعدہ تک یمنی عوام کے تمام مفادات کو مدنظر رکھا جائے گا اور ان شاء اللہ امن قائم ہو جائے گا۔