مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے بدھ کی شام صوبہ خوزستان کے شہر ایذہ کے مرکزی بازار میں فائرنگ کے دہشت گردانہ واقعے کے بعد خوزستان کے گورنر سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ انہوں نے سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے اور دہشت گردی کے اس واقعے کے ذمہ داروں کو ڈھونڈ کر کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے عدالتی نظام کے حوالے کیا جائے۔
آیت اللہ رئیسی نے واقعے میں شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا اور زخمیوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔