ایران کے صدر نے اپنے ترک ہم منصب کے نام کے نام ایک پیغام میں ترکیہ کے یوم جمہوریہ پر مبارکباد پیش کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے ہفتہ کے روز اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردوغان کے نام ایک تہنیتی پیغام میں انہیں اور ترک عوام کو ترکیہ کے یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ترکیہ دو آزاد ملکوں کی حیثیت سے جو یکطرفہ سیاسی رجحان کی مخالفت کرتے ہیں اور پرانے ہمسایہ تعلقات رکھتے ہیں، تعلقات کی جامع توسیع کے لیے بہت سے میدانوں سے بہرہ مند ہوسکتے ہیں۔

صدر رئیسی نے مزید کہا کہ بلاشبہ جامع طویل مدتی تعاون کے پروگرام کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے دونوں ملکوں کی سنجیدہ خواہش تعلقات کو مضبوط بنانے اور دونوں ملکوں کے مشترکہ اہداف اور مفادات کا ادراک کرنے کے لیے ایک واضح تناظر پیش کرتی ہے۔

خیال رہے کہ ترکیہ میں یوم جمہوریہ کے موقع پر 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ ترکیہ کے اعلان کی یاد میں ایک عام تعطیل ہوتی ہے۔

لیبلز