ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام شہدا کے خون کی برکت سے استعمار کے وارثوں کے زور و زبردستی کے سامنے ڈٹے رہیں گے اور اپنے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ۳ ستمبر استعمار سے مقابلے کا دن اور مجاہد، شجاع اور جارح استعماری طاقتوں سے مقابلے کی علامت شہید رئیس علی دلواری کی شخصیت کی یاد دلاتا ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت اور عوام ملک کی خودمختاری، عزت اور کرامت کی راہ کے شہدا کے خون کی برکت سے استعمار کے وارثوں کے زور و زبردستی کے سامنے ڈٹے رہیں گے اور اپنے جائز حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔