حجة الاسلام علی محمدی نے حزب اللہ اور لبنان کی مقاومت کو خطے کے لئے شجرہ طیبہ قرار دیا اور کہا کہ مقاومت کی فتوحات کا سلسلہ جاری رہے گا۔ 

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ قدس میں ولی فقیہ کے نمائندے حجة الاسلام والمسلمین علی محمدی نے لبنان میں اسلامی مقاومت کے چالیسویں یوم تاسیس کی مناسبت سے عربی ویب سائٹ العہد کو ایک انٹرویو دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حزب اللہ عالم اسلام کا فخر اور اس خطے میں شجرہ طیبہ کا کامل مصداق ہے جس کی بنیادیں مجاہدین کے عقیدے اورایمان سے قائم ہیں۔   

حجة الاسلام محمدی نے مزید کہا کہ مقاومت اور حزب اللہ کے متعلق مختلف مراحل میں اللہ تعالیٰ کا وعدہ پورا ہوا اور ہم نے اس شجرہ طیبہ کا پھل خاص طور پر ۳۳ روزہ جنگ میں دیکھا۔ اس جنگ کی بدولت مقاومت نے اسلام امت کی عزت پر مہر ثبت کی اور استکبار اور صہیونیزم کو ذلیل و رسوا کیا۔انہوں نے اپنی گفتگو کے آخر میں کہا کہ لبنان کی مقاومت کی بہترین توصیف اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں نمایاں ہوتی ہے کہ  «ألا إن حزب الله هم الغالبون؛ آگاہ رہو کی حزب اللہ (اللہ کی جماعت) کی غالب ہے». اللہ تعالیٰ کی مدد سے حزب اللہ اپنے تاسیس سے ہی کامیاب تھی اور اس نے ہمیشہ دشمنوں کو شکست سے دوچار کیا ہے اور ان شاء اللہ فتوحات کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔