پاکستان کے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیر خارجہ اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر اعلی وفد کے ہمراہ  ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں۔ ایران کے دورے کے دوران وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان  اور دیگر ایرانی عہدے داروں سے ملاقات کریں گے۔ ایران کے اپنے پہلے دورے کے دوران پاکستانی وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی سے بھی ملاقات کریں گے۔ پاکستانی وزیر خارجہ ، ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعد کل مشہد مقدس میں حضرت امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے روانہ ہوں گے۔